شوپیاں: محکمہ بجلی کی جانب سے جنوبی کشمیر South kashmirکے شوپیاں ضلع کے کاٹھوہالن علاقے میں ’اجول بھارت اجول بھویشیہ‘ کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Ujjwal Bharat Ujjwal Bhawishya Programme in Shopianبجلی شعبے کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی غرض پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران محکمہ کی کچھ اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا جن میں 169 گیگا واٹ پیداوری صلاحیت کا اضافہ، بجلی کے خسارے کو سرپلس میں تبدیل کرنا، Ujjwal Bharat Ujjwal Bhawishya Programme in Shopian1.6 لاکھ کلومیٹر ٹرانسمشن لائنوں کا اصافہ، ملک کو ایک فریکوئنسی پر چلنے والے ایک گرڑ سے جوڑنا وغیرہ شامل ہیں۔اس دوران ڈی ڈی سی چیئرپرسن بلقیسہ، وائس چیر پرسن عرفان منہاس اور اے ڈی سی شوپیان مہمان خصوصی تھے۔
پی ڈی ڈی ایگزن شوپیاں، عبدالرشید نے بتایا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں نمایاں کام انجام دے رہی ہے۔ PDD Holds programme in Shopianمقامی انتظامیہ، مرکزی حکومت کے تعاون سے مختلف اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے جس سے عوام مستفید ہورہی ہیں۔ مہوتسو کے دوران بجلی کے فوائد اور پچھلے کچھ برسوں میں پاور سیکٹر کی جانب سے حاصل کی گئی ترقی پر روشنی ڈالی اور ان کامیابیوں پر مختصر فلموں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔