ETV Bharat / state

شوپیاں میں ہڑتال، انٹرنیٹ خدمات بدستور بند

شوپیان قصبہ میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین جمعرات اور جمعہ کے روز ہوئے انکاؤنٹر میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد آج قصبہ میں مکمل ہڑتال رہی۔

شوپیاں میں ہڑتال، انٹرنیٹ خدمات بدستور بند
شوپیاں میں ہڑتال، انٹرنیٹ خدمات بدستور بند
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 6:16 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہوئے انکاؤنٹر میں پانچ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد ہفتہ کو ہڑتال کے سبب قصبہ میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر مسافر بردار گاڑیاں بھی غائب رہیں۔

شوپیاں میں ہڑتال، انٹرنیٹ خدمات بدستور بند

کسی بھی سیاسی، عسکری یا علیحدگی پسند تنظیم نے ہڑتال کی کال نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کے روز قصبہ کے جان محلہ میں ایک مقامی مسجد میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین دو روز تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں انصار غزوۃ الہند سے وابستہ پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے جن میں تین کا تعلق ضلع شوپیان سے اور دو کا تعلق ضلع پلوامہ سے تھا۔

انکائونٹر میں فوج کے ایک میجر سمیت پانچ اہلکار بھی زخمی ہو گئے تھے۔

ضلع میں جمعرات کے روز انکاؤنٹر شروع ہوتے ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا جو تیسرے روز بھی بدستور بند ہیں۔

دریں اثنا، ضلع کے ہٹی پورہ علاقے میں ہفتہ کی سہ پہر عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ایک اور تصادم آرائی شروع ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.