ETV Bharat / state

ایس آئی یو نے شوپیاں میں سرگرم عسکریت پسند کے غیر رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا - غیر مقامی مزدروں پر حملہ

جموں وکشمیر پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ہفتے کے روز شوپیاں کے راولپورہ گاوں میں سرگرم عسکریت پسند ہانزل یعقوب شاہ ولد محمد یعقوب شاہ کے غیر رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔

siu-raids-non-residential-house-of-active-militant-of-shopian
ایس آئی یو نے شوپیاں میں سرگرم عسکریت پسند کے غیر رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 10:18 PM IST

سرینگر: ایس آئی یو نے شوپیاں کے راولپورہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم عسکریت پسند کے غیر رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔مذکورہ عسکریت پسند گاگرن شوپیاں میں غیر مقامی مزدروں پر ہونے والے حملے جس میں تین مزدور زخمی ہوئے تھے، میں ملوث ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ہفتے کے روز شوپیاں کے راولپورہ گاوں میں سرگرم عسکریت پسند ہانزل یعقوب شاہ ولد محمد یعقوب شاہ کے غیر رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔انہوں نے بتایا کہ سرگرم عسکریت پسند ہانزل یعقوب لشکر طیبہ سے وابستہ ہے اور وہ ایف آئی آر زیر نمبر 126/2023زیر دفعات 307 آئی پی سی کے تحت پولیس کو انتہائی مطلوب ہے۔قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد سرگرم عسکریت پسند کے گھر کی تلاشی لی گئی۔

مزید پڑھیں:

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 13 جولائی 2023 کو مذکورہ عسکریت پسند نے گاگرن شوپیاں میں تین غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوئے تھے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی خاطر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے وادی کشمیر کے سرینگر ، پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں دس مقامات پر چھاپے مارے، جس دوران قابل اعتراض مواد ، الیکٹرانک گزیٹ اور اہم کاغذات برآمد کیے گئے ہے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.