جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے گاؤں چھوٹی گام حرمین میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گزشتہ روز اقلیتی فرقے سے وابستہ شخص پر حملہ Attack On Pandit In Shopian کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شام 7 بج کر 15 منٹ پر ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ عسکریت پسندوں نے 32 سالہ سونو کمار بالا جی پر گولیاں چلائیں، جس کے سبب وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ متاثرہ نوجوان کو زخمی حالت میں بادامی باغ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سونو کمار اپنے گھر کے باہر ہی ایک میڈیکل شاپ (نیو سن شائن میڈکل اسٹور) چلاتے ہیں، حملے کے وقت وہ دکان پر ہی موجود تھے۔
چھوٹی گام ضلع ہیڈکوارٹر سے شوپیان سے تقریباً 12 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور سنہ 1990 میں یہاں کئی کشمیری پنڈت Kashmiri Pandit مقیم تھے، تاہم پنڈتوں کی ہجرت Migration of Kashmiri Pandits کے بعد اس گاؤں میں صرف تین کشمیری پنڈت کنبے رہائش پذیر ہیں۔ وہیں اس واقعے کے بعد چوٹی گام علاقے میں رنج و غم کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Suspected Militants Attack Pandit In Shopian: شوپیاں میں اقلیتی فرقے سے وابستہ شخص پر حملہ
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادیٔ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں Militant Activity In Kashmir Valley میں اچانک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اتوار کی شام کو لیتر پلوامہ اور پیر کے روز پلوامہ کے ہی لاجورہ علاقے میں چار غیر مقامی باشندوں پر فائرنگ کی گئی۔ وہیں پیر کی سہ پہر کو سرینگر کے مائسمہ علاقے میں حفاظت پر مامور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔