جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس نے عسکریت پسندوں کے دو معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی ضلع شوپیاں کے وچی علاقے میں عسکری تنظیم جیش محمد کا ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے اس تنظیم سے وابستہ دو معاون کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق دونوں او جی ڈبلیوز وچی شوپیان میں تعینات سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔پولیس کو انکے منصوبوں کے بارے میں اطلاع ملی جسکے بعد فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز 178 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔
اس سلسلے میں زینہ پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
پولیس نے ان کی تحویل سے ایک پستول اور دو گرینڈ برآمد کیے ہیں