ETV Bharat / state

شوپیان انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند ہلاک، تصادم جاری - etv bharat

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے راولپورہ علاقے میں ہفتہ سے جاری انکائونٹر کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ انکائونٹر جاری ہے۔

شوپیان انکاؤنٹر: ایک عسکریت پسند ہلاک، علاقہ میں پتھراؤ، متعدد زخمی

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 1:30 PM IST

Updated : Mar 15, 2021, 1:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے راولپورہ علاقے میں تین روز سے جاری انکاؤنٹر میں اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ انکائونٹر کے مقام پر تین رہائشی مکان بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

شوپیان انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند ہلاک، تصادم جاری

ہفتہ کی صبح حفاظتی اہلکاروں نے راولپورہ، شوپیاں کو اس وقت محاصرے میں لے لیا جب انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ہفتہ کی شام کو عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا، جو ابھی بھی جاری ہے۔

انکائونٹر کے دوران اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جن میں سے ایک کی شناخت ذرائع نے ضلع کے نارہ پورہ کے جہانگیر احمد وانی ولد محمد عبداللہ وانی کے طور پر کی تھی۔ جبکہ آج صبح ایک اور عسکریت پسند سجاد افغانی کو ہلاک کر دیا گیا ہے جن کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے بتایا جا رہا ہے تاہم ابھی تک اسکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

شوپیان انکاؤنٹر: گولیوں کا تبادلہ پھر سے شروع

گزشتہ روز ایک عسکریت پسند کی لاش برآمد کیے جانے کے بعد حفاظتی اہلکاروں کو علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ تھا جس دوران علاقے کو لگاتار محاصرے میں رکھا گیا۔ اور آج صبح انکائونٹر کے مقام پر عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

تصادم کے دوران تین رہائشی مکانوں کو بھی زمین بوس کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز انکاؤنٹر کے دوران مقامی نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکاروں نے پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے نتیجہ میں تین نوجوان زخمی ہوگئے ہیں جن میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے نظیر احمد وانی کو ضلع اسپتال شوپیان سے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پتھراؤ کے دوران ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

پیر کی صبح حفاظتی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے اور اب تک کل دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ انکائونٹر ابھی بھی جاری ہے۔

Last Updated : Mar 15, 2021, 1:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.