پولیس ذرائع کے مطابق اس انکاونٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت زینت الاسلام نائیکو ساکنہ میمندر اور منظور احمد ساکنہ وچی شوپیان کے طور پر ہوئی ہے اس دوران جاے انکاونٹر سے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں جن میں ایک AK47 اور SLR رائفل شامل ہے۔
ہلاک ہونے والے غیر ریاستی مزدور کی شناخت بہار کے سوپاول کے رہنے والے محمد مجیب ولد محمد اختر مسوری کے طور پر ہوئی ہے۔
انکاونٹر کے دوران کافی تعداد میں مقامی نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکاروں نے پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جسکی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ادھر ضلع شوپیان میں آج مکمل ہڑتال رہی تمام دکانیں، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد رفت بھی کم رہی۔
وہیں ضلع میں تین دنوں سے موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا گیا ہے۔