ETV Bharat / state

انکاونٹرختم، دو عسکریت پسند ہلاک - جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے دیاروں نامی گاؤں میں ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

دو عسکریت پسند ہلاک
دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 1:50 PM IST

تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی،تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ تصام میں عسکریت پسندوں کو مار گرایا ہے۔

دو عسکریت پسند ہلاک

پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس انکاونٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے اور جس مکان یہ عسکریت پسند چھپے تھے اسے زمین بوس کیا گیا۔

انکاونٹر کے دوران کچھ نوجوان گھروں سے باہر نکلنے اور اسکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے داغے۔

ذرائع نے بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت بنہ گام کے شوپیان کے آصف ڈار اور گنہ پورہ شوپیان کے عاشق ماگرے بطور کی ہیں تاہم ابھی سرکاری طور پر مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

انکاونٹر شروع ہوتے ہی ضلع شوپیان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.