ETV Bharat / state

جیت درج کرنے والے امیدوار جشن منانے میں مصروف - پی ڈی پی

جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقدہ ضلع ترقیاتی انتخابات میں کامیاب امیدوار جشن منانے میں مصروف ہیں۔

ڈی ڈی انتخابات میں جیت درج کرنے والے امیدوار جشن منانے میں مصروف

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 5:35 PM IST

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی ضلع شوپیاں میں کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کے گھر جشن کا ماحول ہے۔

ضلع کے نسرپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے فضل الدین دیدڈ کے کامیاب ہونے خبر سامنے آتے ہی حامیوں اور مداحوں نے انکے گھر کا رخ کیا اور روایتی انداز میں ان کی جیت کا جشن منایا۔

ڈی ڈی انتخابات میں جیت درج کرنے والے امیدوار جشن منانے میں مصروف

فضل الدین دیدڈ گجر طبقہ سے وابستہ ہیں اور اس دوران انکی جیت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے گجر طبقہ کے لوگوں نے انکا شاندار استقبال کیا۔ لوگوں نے فضل الدین کے حق میں نعرے بازی کی اور خواتین نے نغمے گاکر خوشی کا اظہار کیا۔

گوجر طبقہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں اور ڈوگروں کے بعد تیسری سب سے بڑی آبادی ہے۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں گجر برادری کے 38 افراد نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ شوپیاں ضلع میں بھی ڈی ڈی سی انتخابات میں گوجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے تین امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے جن میں دو آزادانہ طور پر کامیاب ہوئے اور تیسرے نے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر جیت درج کی۔

جیت کا سہرا غریب عوام کے سر باندھ کر فضل الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انکی جیت غریب عوام کی جیت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دور جدید میں گجر طبقہ کے کچھ ایسے علاقے آج بھی موجود ہیں جہاں ابھی بھی بجلی، پانی اور سڑکیں نہیں ہے جسکی وجہ سے انہوں نے ڈی ڈی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

فضل الدین کے مطابق انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر اس لیے حصہ لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ گزشتہ برسوں میں کسی بھی مقامی یا قومی پارٹی نے انکے علاقوں کی طرف دھیان نہیں دیا۔

ادھر سرکاری ملازمت چھوڑ کر پی ڈی پی کی ٹکٹ پر ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار راجا وحید نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے شوپیان 2nd حلقے سے جیت درج کی۔

بتادیں کہ راجا وحید واحد ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے حساس مانے جانے والے علاقے شوپیاں میں بنا سیکورٹی کے انتخابی مہم چلائی۔

راجا وحید نے شوپیاں بی کانسچیونسی میں پی ڈی پی کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیکر کامیابی درج کی۔ اس کانسچیونسی کے بلاک اور راجا وحید کے آبائی گاؤں بلپورہ میں اگرچہ رواں مہینہ کی 4 تاریخ کو ووٹنگ ہوئی تاہم اپوزیشن جماعتوں نے یہاں دوبارہ ووٹنگ کرائی جسکے بعد بلپورہ میں 21 دسمبر کو دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی۔

اس حوالہ سے راجا وحید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دوبارہ ووٹنگ کرانے کی وجہ زیادہ ووٹنگ بتائی گئی۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہی یہاں دوبارہ ووٹنگ کرائی اور پولنگ بوتھ کو فوجی کیمپ میں منتقل کرایا تاکہ لوگ ووٹ ڈالنے کے عمل سے دور رہیں۔ تاہم انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سردی کے باوجود مرد و زن کافی تعداد میں گھروں سے باہر نکلے اور کیمپ میں جا کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.