شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے تریج علاقے میں سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ Search Operation In Shopian
تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر شوپیاں ضلع کے تریج علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
مزید پڑھیں: IED's Sticky Bomb Recovered in Kathua کھٹوعہ میں آئی ای ڈی اور سٹکی بم برآمد، پولیس
فورسز اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر اندھیرا ہونے کی وجہ گاؤں میں روشنی کا انتظام کرکے گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ یہ خبر تحریر کرنے تک علاقے میں تلاشی کاروائیاں جاری تھی۔