جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر شدید برفباری کے دوران علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر شوپیان ضلع کے ترکہ وانگام علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔
و اضح رہے کہ ضلع شوپیان میں شدید سردی کے بیچ برفباری بھی ہورہی ہے اس دوران ترکہ وانگام میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر میں پھر سے برفباری شروع
جب ہم یہ خبر لکھ رہے ہیں، ابھی تک سرچ اپریشن جاری ہے، اس خبر پر مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔