ETV Bharat / state

شوپیان: نیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن کے دوران جھگڑا - سینیئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی شیخ محمد

نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر و بلاک صدور کے انتخابات کے دوران پارٹی کارکنان کے دو گروہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

شوپیان: نیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن کے دوران جھگڑا

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 6:17 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن کے دوران نیشنل کانفرنس کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ پولیس کی مداخلت کے بعد صورتحال پر قابو پایا گیا۔ خبر کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر و بلاک صدور کے انتخابات کے دوران پارٹی کارکنان کے دو گروہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

شوپیان: نیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن کے دوران جھگڑا

اطلاعات کے مطابق سینیئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی شیخ محمد رفیع اور سینیئر لیڈر شبیر احمد کلے کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

ہنگامی آرائی کے دوران دونوں گروہوں نے آپس میں کرسیاں پھینکی۔ اس دوران ہیرپورہ پولیس کے ایس ایچ او لطیف احمد کو مداخلت کرنی پڑی، تب جاکر صورتحال پر قابو پایا جاسکا۔

سابق رکن اسمبلی شیخ رفیع نے الیکشن کے دوران ہاتھا پائی معاملے پر کہا کہ میں اس الزام کی تردید کرتا ہوں اور بتایا کہ یہ پارٹی کا معاملہ ہے۔ اگر کسی نے پارٹی معاملات کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب : چرنجیت چنّی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا

واضح رہے کہ آج شوپیان میں نیشنل کانفرنس کے تنظیمی الیکشن ہوئے، جن میں ضلع صدر شوکت حسین گنائی اور سابق ایم ایل سی وچی بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔ کیلر کے لیے رفیق احمد اون (بلاک صدر) بلا مقابلہ منتخب ہوئے جب کہ رام نگری بلاک کے سجاد احمد بٹ بلاک صدر منتخب ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.