جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں چوروں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی ائی) کے اے ٹی ایم کو دوارن شب لوٹ لیا۔ بینک ملازمین کے مطابق اس میں 17 لاکھ روپیہ موجود تھے۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے بٹہ پورہ چوک میں قائم اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا اے ٹی ایم لوٹ لیا۔ چوروں نے اے ٹی ایم کی توڑ پھوڑ کر کے اس میں موجود رقم لوٹ لی۔
مذکورہ بینک کے ایک ملازم کے مطابق اے ٹی ایم میں 17,67,500 روپے موجود تھے اور چوروں نے یہ ساری رقم لوٹ لی۔
ادھر قصبہ کے مختلف بازاروں میں بھی متعدد دکانوں کو لوٹ لیا گیا ہے۔