ETV Bharat / state

Roads in Rural Areas of Shopian Dilapidated: دیہی علاقوں میں سڑکوں کی حالت خستہ - پہاڑی ضلع شوپیاں

سڑک نہ ہونے کی وجہ سے کاٹھوہالن، شوپیاں کے باشندوں خاص کر طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

Roads in Rural Areas of Shopian Dilapidated: دیہی علاقوں میں سڑکوں کی حالت خستہ

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 5:48 PM IST

شوپیاں: وادی کے شہر و دیہات کے کئی علاقوں، خصوصاً دیہی علاقوں کے باشندوں کی فریاد ہے کہ 'کہیں سڑکوں پر گہرے گڑھے ہیں تو کہیں سڑکیں تنگ اور خستہ، کیچڑ اور سڑکوں پر جمع پانی سے بچوں اور عمر رسیدہ افراد کا چلنا پھرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ Roads of Kathuhalan Shopian Dilapidated وہیں ابھی بھی کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں آج تک سڑکوں کی تعمیر اور میگڈمائزیشن کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔

دیہی علاقوں میں سڑکوں کی حالت خستہ

پہاڑی ضلع شوپیاں کا ناکہ بالا کاٹھوہالن علاقہ - جو ضلع ہیڈکوارٹر سے قریب 15 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جو سڑک نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ Kathuhalan Shopian Road Dilapidated علاقے میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے جہاں عوام کو پریشان ہے وہیں اسکول تک پہنچنے کے لئے اساتذہ اور طلباء کو کچے اور خستہ حال راستوں پر تقریباً دو کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا جس کے نتیجے میں اساتذہ وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے اور بچوں کی تعلیم پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مقامی لوگوں کہا کہ 'چند سال قبل ایک شخص خستہ حال سڑک کے باعث وقت پر اپنی بیوی کو وقت پر ہسپتال نہیں پہنچا سکا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ سیاسی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ 'انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی رہنما سبز باغ دکھانا شروع کر دیتے ہیں لیکن جوں ہی انتخابات کا سلسلہ ختم ہوتا ہے سیاسی لیڈران دوبارہ اس علاقے کی جانب پلٹ کر بھی نہیں دیکھتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.