شوپیاں: وادی کشمیر میں مشہور و معروف عسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد جذباتی نعروں سے مشہور ہونے والے سرجان برکاتی کو پولیس نے رہا کر دیا گیا ہے۔ Sarjan Barkati Released
سال 2016 میں عوامی احتجاجی تحریک کے دوران اپنے مخصوص انداز میں نعرہ بازی اور شعلہ بیانی کی وجہ سے عوامی مقبولیت حاصل کرنے والے سرجان برکاتی کو آج شام پولیس نے 63 روز بعد حراست سے رہا کر دیا ہے اور وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: Sarjan Barkati Arrested معروف عالم دین سرجان برکاتی گرفتار
واضح رہے کہ سرجان برکاتی کو چار سال سے زیادہ عرصہ تک قید میں رکھے جانے کے بعد اکتوبر 2020 کے آخری ہفتے میں رہا کیا گیا تھا۔ انہیں یکم اکتوبر 2016 کو عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔سنہ 2016 کے عوامی احتجاج کے دوران سرجان برکاتی اپنے منفرد اور شعلہ بیان تقریروں اور نعرہ بازی کے سبب کافی مشہور ہوئے تھے۔