ETV Bharat / state

سرکاری ملازمت چھوڑ کر ڈی ڈی سی انتخابات لڑنے والے امیدوار - سرکاری ملازمت چھوڑ ڈی ڈی سی انتخابات لڑنے والے امیدوار

راجہ وحید نے بتایا کہ ہم ڈی ڈی سی ممبر بننے کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی بحالی کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

raja wahed filed nomination for ddc election
راجہ وحید
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 5:22 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے پرچہ نامزدگی جمع کیے جارہے ہیں۔

ضلع شوپیان کے رہنے والے راجہ وحید نے سرکاری نوکری سے استعفیٰ دے کر آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اج ضلع شوپیاں میں دوسرے مرحلہ کے تحت اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

سرکاری ملازمت چھوڑ ڈی ڈی سی انتخابات لڑنے والے امیدوار

وہ گپکار ڈیکلریشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے گپکار ڈیکلریشن نے حال ہی میں جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات لڑنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:'کشمیر کے حالات کے لیے گپکار ڈکلریشن ذمہ دار'

راجا وحید نے بتایا کہ ہم ڈی ڈی سی ممبر بننے کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی بحالی کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

آج شوپیاں ضلع میں راجہ وحید کے علاوہ دیگر 9 افراد نے ڈی ڈی سی انتخابات میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.