ETV Bharat / state

شوپیاں میں پانی کی عدم دستیابی پر عوام برہم

وادی کشمیر میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے آئے روز یہ شکایت رہتی ہے کہ معمول کے مطابق پانی کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔

شوپیاں میں پانی کی عدم دستیابی پر عوام برہم
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں پینے کا پانی سپلائی کرنے کیلئے قائم بیشتر واٹر سپلائی پلانٹ عملاً بے کار پڑے ہیں اور عوام کو پانی کی فراہمی نہیں ہو رہی ہے جسکی وجہ سے کئی علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

شوپیاں میں پانی کی عدم دستیابی پر عوام برہم

حکومت اور محکمہ جل شکتی کے عہدیدار اور ملازمین آئے دن مرکزی اسکیم ’’ہر گھر کو نل سے جل‘‘ اسکیم سے متعلق بیانات اور اشتہارات جاری کرتے ہیں، تاہم زمینی صورتحال مختلف نظر آ رہی ہے۔

اکیسویں صدی میں بھی جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں کچھ ایسے علاقے موجود ہیں جنہیں کئی کلومیٹر دور سے گھوڑوں اور ریڑیوں پر پانی لانا پڑتا ہے۔

ضلع ہیڈ کوارٹر شوپیان سے قریب 14 کلومیٹر دور چک چھوٹی پورہ علاقے کے گورسی محلہ اور نائک محلہ کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ 5 برس سے ان کے علاقے کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں کئی کلومیٹر دور علاقہ سیدھو پینے کے صاف پانی کے لیے جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی بار انہوں نے اعلیٰ حکام تک یہ بات پہنچائی اور متعدد مرتبہ دفاتر کے چکر بھی کاٹے تاہم ان کے مطابق ’’علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی گئی اور گزشتہ 5 برسوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کا مشرقی لداخ کا دورہ جلد

لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت کا یہ عالم ہے کہ ملازم، تاجر اور پیشہ افراد بھی اپنے کام پر نہیں جا سکتے، اس کے علاہ بچے بھی بیشتر وقت پانی لانے میں صرف کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم کا نقصان ہوتا ہے۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ شوپیاں خاص ڈپٹی کمشنر اور گورنر انتظامیہ سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.