ETV Bharat / state

Shopian Encounter شوپیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک - گھر گھر تلاشی آپریشن شروع

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔

Millitant killed in Shopain
Millitant killed in Shopain
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 6:58 AM IST

Updated : Nov 9, 2023, 7:08 AM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں ایک مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کاٹھوہالن شوپیاں علاقے کو جمعرات کی علیٰ الصبح قریب 4 بجے گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جس کے دوران ایک عسکریت پسند نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔

اس مختصر انکاؤنٹر میں ایک مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جس کی شناخت میصر احمد ڈار ساکنہ وشرو شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق میصر احمد ڈار نے کچھ ہی روز قبل عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسند سے ہتھیار سمیت کئی قابلِ اعتراض چیزیں برآمد کرلی گئی ہے۔

  • #WATCH | J&K: An encounter broke out between terrorists and security forces in the Kathohalan area of Shopian. One terrorist affiliated with the proscribed terror outfit TRF was neutralised. Further details shall follow: Kashmir Zone Police

    (Visuals deferred by unspecified time) pic.twitter.com/l3Uo80eKTH

    — ANI (@ANI) November 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: شوپیاں انکاؤنٹرمیں مارا گیا عسکریت پسند کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث تھا، ایس ایس پی شوپیاں

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں تاہم فوج کے مطابق جموں وکشمیر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر میں پہلے کے مقابلے میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر میں عسکری کاروائیوں میں بھی بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

Last Updated : Nov 9, 2023, 7:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.