ETV Bharat / state

شوپیان کے بٹہ پورہ میں پانی کی قلت، لوگوں نے کیا احتجاج

جنوبی ضلع شوپیان کے بٹہ پورہ علاقے کے مردوزن گھروں سے باہر آئے اور محکمہ جل شکتی کے دفتر کے باہراحتجاج کیا۔ خواتین کے ہاتھوں میں خالی مٹکے تھے جنہوں نے روڈ پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔

شوپیان میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 8:40 PM IST

احتجاج کر رہے ان لوگوں نے الزام عائد کیا کہ قصبہ شوپیان میں خاص کر بٹہ پورہ کے علاقوں میں گزشتہ بیس روز سے پینے کے صاف پانی کی سخت قلت ہے اور مذکورہ محکمہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔

شوپیان میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

لوگو ں نے کہا کہ انہوں نے پانی کی قلت کو لیکر محکمہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ رابطہ کیا لیکن آج تک مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا اور لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔

احتجاجیوں نے کہا کہ بیس روز سے قصبہ میں پانی کی شدید قلّت ہیں اور انہیں پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔

آرم محلہ بٹہ پورہ کے رہنے والے ایک افراد نے بتایا کہ ان سے فیس برابر لیا جاتا ہے تاہم انہیں صبح اور شام کے وقت ہی پانی فراہم کیا جاتا ہیں جبکہ دن بھر نلوں میں پانی نہیں ہوتا ہیں اسکے علاوہ جو پانی انہیں فراہم کیا جاتا ہے وہ بھی پورا صاف نہیں ہوتا ہیں اور لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہورہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صابن سے بار بار ہاتھ دھونے کی تلقین کی جا رہی ہے جب زندہ رہنے کے لیے پانی نہیں مل رہا تو صفائی ستھرائی کے لئے پانی کہاں سے لائیں اور گھروں میں کیسے رہیں۔

سکمز پلازما تھیراپی شروع کرنے والا کشمیر کا پہلا ہسپتال

اس حوالہ سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ جل شکتی ایگزیٹو انجینئر شوپیان سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ محکمہ لوگوں کو بہتر سہولیات دینے کی کافی کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ہی روز میں ایک نئی پائپ بھچائی جائیگی اور لوگوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ صنعتی اداروں اور کھیتوں میں بھی لوگ اسی صاف پانی کا استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ باغیچوں اور سبزیاں بنانے کے لیے پانی کے نل کھلے رکھ رہے ہے اور صاف پانی کو ضائع کر رہے ہیں اسکے علاوہ گاڑیاں دھونے کے لئے بھی اسی صاف پانی کا استعمال کررہے ہیں جو قابل تشویش ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ پینے کے صاف پانی کو اس طرح ضائع نہ کریں۔

سرینگر: جے کے بینک کا کارپوریٹ ہیڈکوارٹر دوسرے دن بھی بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.