ETV Bharat / state

NC Programme In Shopian شوپیان میں این سی خواتین ونگ کی جانب سے تقریب منعقد - تازہ خبر نیشنل کانفرونس

جنوبی کشمیر کے بپاڑی ضلع شوپیاں کے پادپاون علاقے میں نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پنچایتی اراکین، ڈی ڈی سی ممبر اور تعلیم یافتہ خواتین نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ پروگرام میں نیشنل کانفرنس کے خواتین ونگ کی صدر شمیمہ فردوس نے شرکت کی۔NC Programme In Shopian

national-conference-womens-wing-held-a-programme-at-shopian
شوہیاں میں این سی خواتین ونگ کی جانب سے تقریب منعقد
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 6:04 PM IST

Updated : Oct 10, 2022, 7:11 PM IST

شوپیاں:ایک ترقی پذیر اور مہذب سماج میں خواتین کا کلیدی رول ہوتا ہے اور آج ایسا کوئی شعبہ نہیں جہاں خواتین کا تعاون شامل حال نہیں ۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس نے پہاڑی ضلع شوپیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔Shamima Firdous women wing national conference president

تقریب کا انعقاد ضلع شوپیاں کے پادپاون علاقے میں کیا جہاں خواتین کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں پنچایتی اراکین، ڈی ڈی سی ممبر اور تعلیم یافتہ خواتین بھی شامل تھیں۔اس موقع پر صوبائی صد را نجینئرصیبیہ قادری نے بھی خطاب کیا۔ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے نیشنل کانفرنس کی طرف سے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے شمیمہ فردوس نے کہا کہ اس جماعت کی قیادت کی کوششوں سے جموں و کشمیر میں خواتین کو با اختیار بنایا جا سکا۔ NC Programme In Shopian

شوہیاں میں این سی خواتین ونگ کی جانب سے تقریب منعقد

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی تاریخی اقدامات کا ہی ثمر ہے کہ آج جموں و کشمیر کی خواتین ہر ایک شعبے میں مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کر رہی ہیں۔ شمیمہ فردوس نے کہا کہ جموں و کشمیر کو اس وقت زبردست چیلنجوں کا سامنا ہے اور خواتین کی شمولیت کے بغیر ان چیلنجوں کا سامنا نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: NC Leader on JK Assembly Elections: ’کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے پھر انتخابات منعقد کیوں نہیں کرائے جاتے‘

اس تقریب میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران جن میں شوکت حسین گنائ سابق ایم ایل سی وچی، شیخ محمد رفیع سابقہ ایم ایل اے شوپیاں ، ڈی ڈی سی ممبر محمودہ ، نثار احمد سینئر رہنما کے علاہ دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔

Last Updated : Oct 10, 2022, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.