سرینگر:سرینگر سے تعلق رکھتے والی تائیکوانڈو کھلاڑی آفرین حیدر نے ایک بار پھر سینیئر اسٹیٹ چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔
حال ہی میں جموں میں منعقدہ سینیئر اسٹیٹ چمپئن شپ میں آفرین حیدر نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ریاستی سطح کے اس ٹائیکوانڈو مقابلے میں دیگر اضلاع کے کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی،تایم آفرین اس چیمپئن شپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے مدمقابل کھلاڑی کو ہرا کر گولڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔ایسے میں سینیئر اسٹیٹ چمپئن شپ میں آفرین نے اپنی کامیابی سے سینیئر نیشنل ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین سے آفرین حیدر سے فون پر بات کی جو کہ اس وقت جموں میں ہیں۔انہوں نے سینیئر اسٹیٹ چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا،تاہم آفرین نے کہا کہ اس جیت سے نیشنل گیمز میں کوالیفائی کرنے کا موقعہ بھی ملے گیا، جس پر اب میری پوری توجہ مرکوز رہے گی اور میں چاہتی ہوں کہ میں کوالیفائی کر کے جموں وکشمیر کی نمائندگی کرو۔
واضح رہے کہ آفرین حیدر 7 برس کی کم عمر سے ہی ٹائیکوانڈو کھیل رہی ہے۔ اگرچہ پہلے پہلی آفرین نے اس کھیل کو مشغلے کے طور لیا تھا، تاہم آج کی تاریخ میں ٹائیکوانڈو آفرین کے لیے نہ صرف جنون ہے بلکہ یہ اسی کھیل میں اپنے مستقبل کو تلاش کررہی ہے اور اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔دہلی یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کر چکی آفرین اپنی مزید پڑھائی کے ساتھ ساتھ وقت کا بہتر تعین کر کے اپنے کوچ کی نگرانی میں سخت پریکٹس بھی برابر جاری رکھی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: Taekwondo Player Afreen Hyder: ٹائیکوانڈو کھلاڑی آفرین حیدر سے ایک ملاقات
گزشتہ برس آفرین نے تہران ،ایران میں منعقد ہونے والے G2 سطح کے مقابلوں میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ G2 سطح کے ایونٹس اعلی سطح کے ٹائیکوانڈو مقابلے ہوتے ہیں، جن سے عالمی سطح کے مقابلوں میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور آفرین کشمیر سے تعلق رکھنے والی واحد خاتون کھلاڑی ہے جو کہ 62 کلو گرام کے زمرے میں باقاعدگی ایسے مقابلوں میں شرکت کر رہی ہے۔وہیں آفرین حیدر بین الاقوامی سطح پر جونئیر ٹائیکوانڈو کا آفشل میڈل حاصل کرنے والی جموں وکشمیر کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔