سرینگر: وادی کشمیر میں بالائی علاقوں پر درمیانی درجے کی برفباری سے انتظامیہ نے مغل اور سونہ مرگ شاہراہوں کو آمدو رفت کے لئے بند کردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بدستور کھلی ہے۔ یاد رہے کہ مغل روڈ، جو کشمیر کو ضلع شوپیان سے صوبہ جموں کو پونچھ میں جوڑتی ہے، پر گزشتہ شب پیر کی گلی، پوشا کے مقامی پر برفباری ہوئی ہے۔
وہیں لیہہ کو وادی سے جوڑنے والے سونہ مرگ شاہراہ پر سونہ مرگ میں برفباری سے بند کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا کہ برف ہٹانے کا کام جاری ہے اور جلد ہی ان شاہراہوں کو بحال کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کشمیر میں بالائی علاقوں پر گزشتہ روز برفباری ہوئی ہے جب کہ میدانی علاقوں میں درمیانی شب کو ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 نومبر کو بالائی علاقوں میں برفباری جب کہ میدانی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔