ETV Bharat / state

مغل روڈ عام لوگوں کے لیے بحال - وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑتی ہے

مغل شاہراہ ہندوستان کے سب سے دلکش اور دلفریب شاہراہوں میں سے ایک ہے۔ مغل روڈ پر مختلف دلکش وادیاں، آبشار اور کوہسار ہیں۔

Mughal
مغل روڈ
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 4:48 PM IST

خطہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو وادی کشمیر سے جھوڑنے والی تواریخی مغل سڑک کو پیر کے روز 9 مہینوں کے بعد عام لوگوں کی نقل و حمل کے لیے بحال کر دیا گیا۔

مغل روڈ

مغل روڈ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہوئی برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ رواں برس کے اپریل ماہ میں اگرچہ اس روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے اس روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنایا گیا۔

تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس روڈ پر صرف میوہ بردار گاڑیوں اور ضروری اشیا پہنچانے والی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت تھی۔ آج عام لوگوں کے لیے یہ روڈ کھولی گئی جس سے دونوں خطوں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تاریخی مغل شاہراہ جموں قومی شاہراہ کے بعد واحد شاہراہ ہے جو وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑتی ہے۔ مغل شاہراہ ہندوستان کے سب سے دلکش اور دلفریب شاہراہوں میں سے ایک ہے۔ مغل روڈ پر کئی دلکش وادیاں، آبشار اور کوہسار ہیں جن کا نظارہ کرنا ہر سیاح کی خواہش ہوتی ہے۔

مغل روڈ کو عام لوگوں کے لیے بحال ہوتے ہی جہاں سیاح خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں، اس سڑک پر مسافر گاڑیاں چلانے والے، ہوٹل چلانے اور دیگر کاروبار کرنے والے لوگوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔

  • یہ بھی پڑھیں: مغل روڈ بحال، محدود لوگوں کو چلنے کی اجازت

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بتایا کہ مغل روڈ پر سہہ پہر چار بجے تک ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے اور لوگوں نے بتایا کہ زیادہ تر مسافر شام کے وقت ہی اس روڈ پر صفر کرتے ہیں۔

لہٰذا، اس روڈ پر شام دیر تک چلنے کی اجازت دی جائے ساتھ ہی لوگوں نے مانگ کی ہیں کہ ہیرپورہ سے لیکر صوبہ جموں کے چندی مڈ علاقے تک راستہ میں کہی بھی موبائل ٹاور نہیں ہے جسکی وجہ سے اس روڈ پر صفر کرنے والوں کا رابطہ ہر کسی کے ساتھ منقطع ہوکر رہ جاتا ہے۔لوگوں نے مانگ کی ہے کہ اس روڈ پر موبائل ٹاور نصب کیے جاے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.