شوپیاں: وادی کشمیر کو خط پیر پنچال سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ پر بحالی کا کام لگ بھگ مکمل ہو چکا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ پر برف صاف کردی گئی ہے جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام بھی شدو مد سے جاری ہے۔ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ مغل روڈ کی بحالی کا کام اگلے دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کو جلد ازجلد قابل آمدورفت بنانے کی خاطرکام شدو مد سے جاری ہے۔بتادیں کہ مغل روڈ کو ماہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بھاری برف باری کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
سینئر آفیسر نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ سردیوں کے دوران بھاری برف باری کی وجہ سے بند رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روڈ سے برف ہٹانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ امسال بالائی علاقوں میں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کم برف باری ہوئی ہے جس کے پیش نظر روڈ کو صاف کرنے میں کم وقت لگ گا۔
مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام کرنے والے پی ڈبلیو ڈی مکینیکل ونگ کے حکام کا کہنا ہے کہ 'مغل روڈ مئی کے پہلے ہفتے میں گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دی جاتی ہے۔ اس بار برف باری کم مقدار میں ہوئی ہے جس کی وجہ سے برف ہٹانے کا کام جلد کر لیا گیا۔بتادیں کہ تاریخی مغل روڈ علاقے کے لوگوں کے لئے ایک اہم لائف لائن ہے اور شدید برف باری کے باعث کئی ماہ تک بند رہتی ہے۔زیادہ تر لوگ اس سڑک کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Snow Clearance In Mughal Road مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری