شوپیاں: جنوبی کشمیر South kashmir کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کیلر، شوپیاں میں عالمی یوم مادر (ورلڈ مدرز ڈے) جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ Program on Mothers day in Shopian ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں کلسٹر کیلر سے تعلق رکھنے والے مختلف اسکولوں کے طلبہ و اساتذہ سمیت مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا افتتاح گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کیلر کے پرنسپل نے اپنے مخصوص انداز میں کیا، جو کہ کیلر کے کلسٹر ہیڈ بھی ہیں۔ Mothers Day Celebrated in Shopian
تقریب میں کلسٹر کیلر کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و اساتذہ نے اس دن کی نسبت سے اپنے خیالات و احساسات کا اظہار کیا۔ Mothers Day celebrated in Shopian تقریب کے آخر میں پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول کیلر اور انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر کیگام شیخ محمد افضل نے موضوع کی نسبت اور ’’ماں کی عظمت‘‘ کے عنوان سے تقریر کی۔ محمد افضل نے اپنے بیان کے دوران جذباتی انداز میں کہا: ’’ماں ایک ایسی ہستی ہے جو بلا معاوضہ، بغیر کسی لالچ سے اپنی اولاد کے ساتھ انسیت رکھتی ہے۔ Program on Mothers day in Shopianماں ایک ایسی ہستی ہے جو ہماری زندگی کو ایک جہت عطا کرتی ہے اور آخری سانس تک نہ صرف ہمارا خیال رکھتی ہے بلکہ ہماری بہتر تربیت و ترقی کے لیے کوشاں اور دعا گو رہتی ہے۔‘‘
- مزید پڑھیں: عالمی یوم مادر کا شور اور بے گھر سسکتی مائیں
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پرنسپل نے کہا کہ ’’ماں کی عظمت کے لئے صرف ایک دن کو اہم قرار نہیں دیا جانا چاہیے بلکہ اس عظیم ہستی سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے سال کا ہر دن مختص ہونا چاہیے۔‘‘ مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرنسپل نے منور رانا کا یہ شعر دہرایا ؎
گھر ملا حصے میں کسی کے دکان آئی
میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا میرے حصے میں ماں آئی