ETV Bharat / state

ضلع ہسپتال شوپیاں میں علاج کے بغیر مریض سے پیسہ وصول - south kashmir shopian

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے رہنے والے جاوید احمد نے شکایت کی ہے کہ ڈاکٹرز نے علاج کے بغیر ان سے پیسے وصول کیے۔

ضلع ہسپتال شوپیاں میں علاج کے بغیر مریض سے پیسہ وصول

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 5:13 PM IST

اگرچہ غریب عوام سرکاری ہسپتالوں کا رخ اس امید سے کرتے ہیں تاکہ ان کا مفت علاج ہوگا لیکن اُنہیں کیا پتہ کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی علاج کے لیے بڑی رقومات اداکرنی پڑے گی۔

ضلع ہسپتال شوپیاں میں علاج کے بغیر مریض سے پیسہ وصول

اس طرح کا ایک واقعہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پیش آیا جہاں ڈاکڑز نے مبینہ طور پر بلا وجہ ان سے پیسے وصول کیے۔

کھبی کبھار غریب مریض ہسپتال سے بغیر علاج کیے واپس چلے جاتے ہیں کیونکہ اُن کے پاس ادویات اور ٹیسٹوں کے لیے پیسے نہیں ہوتے ہیں لیکن شوپیان اسپتال میں ٹیسٹوں اور ادویات کے بغیر بھی ایک مریض سے ہزاروں روپے وصول کیے گئے۔

چیئر پرسن انتخابات: اننت ناگ میں پی اے جی ڈی کی جیت

ضلع کے زورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے جاوید احمد نے فون پر بتایا کہ ان کی حاملہ اہلیہ کی طعبیت خراب ہونے کے ساتھ ہی انہیں ضلع ہسپتال شوپیان اس امید سے لایا تاکہ یہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ تاہم یہاں موجود ماہر امراض نسواں ڈاکٹر نے ان سے بلا وجہ پیسے مانگے حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ پیسے نہ کسی ٹیسٹ اور نہ ہی کسی طرح کی ادویات کے لیے مانگے گئے۔

اس حوالہ سے مذکورہ افراد نے ڈپٹی کمشنر شوپیان کے دفتر میں ایک شکایت بھی درج کرائی ہے جس پر تحقیقات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ادھر چیف میڈیکل افسر شوپیان ڈاکٹر رمیش نے بتایا کہ مریض کے کہنے پر زیادتی کی شکایت درج کی گئی ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.