ETV Bharat / state

Missing Retired Teacher Found Dead: شوپیان میں لاپتہ ریٹائرڈ ٹیچر کی لاش برآمد - ریٹائرڈ ٹیچر کی لاش جمعہ کو فیری پورہ علاقے میں بر آمد

پہاڑی ضلع شوپیان کے پڈسو علاقے میں لاپتہ ہوئے ایک ریٹائرڈ ٹیچر کی لاش جمعہ کو فیری پورہ علاقے میں نالہ ویشو سے برآمد کی گئی۔Missing Retired Teacher found Dead in Shopian

شوپیان میں لاپتہ ریٹائرڈ ٹیچر کی لاش برآمد

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 8:24 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والا ایک ریٹائرڈ ٹیچر، جو جمعرات سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا، جمعہ کو شوپیاں ضلع کے فیری پورہ علاقے میں مردہ پایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کہ پڈسو گاؤں سے تعلق رکھنے والا 66سالہ ریٹائرڈ اسکول ٹیچر عبدالغنی راتھر جمعرات سے لاپتہ تھا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح مقامی لوگوں نے فیری پورہ علاقے کے نالہ ویشو میں لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی جنہوں نے فوری طور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔Missing Retired Teacher found Dead in Shopian

لاش کی شناخت سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی ریٹائرڈ اسکول ٹیچر عبدالغنی راتھر ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ راتھر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔Missing Shopian Man found Dead

مزید پڑھیں: Dead Body of Baby Found in Kokernag: کوکرناگ میں نو زائیدہ بچے کی نیم بوسیدہ لاش برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.