جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں 4 سالہ کمسن بچے کی دریا میں ڈوبنے سے موت واقع ہوئی جسکی وجہ سے اس کے آبائی علاقے میں کہرام مچ گیا۔
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے دانگام علاقے کا رہنے والا چار سالہ کمسن بچہ ہازم رفیق ولد رفیق احمد ملک منگل کی دوپہر اپنے گھر سے باہر نکلا جسکے بعد وہ گھر واپس نہیں لوٹا۔
گھر والوں اور بستی والوں نے کمسن بچے کے بارے میں بہت سے لوگوں سے دریافت کی مگر کسی کے پاس اس کے بارے میں کوئی علمیت نہیں تھی۔
کافی تلاش کے بعد بالآخر سہ پہر بچے کی لاش کو ہالوپورہ پل کے پاس گزرنے والی ندی سے بر آمد کیا گیا۔
کمسن بچہ کی نعش کو جوں ہی اسکے آبائی گاؤں پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی اور ماتم کرنے لگیں۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل اور شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں بھی دریا میں ڈوبنے سے دو کمسن بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔