ETV Bharat / state

Attack on SOG Camp in Shopian شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں ایس او جی کیمپ پر فائرنگ - jammu and kashmir news

شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں نے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کیمپ پر فائرنگ کی لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل شوپیاں کے باس کوچن گاوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین آج شام کے وقت انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔ Attacked on SOG Camp in Shopian

millitants-attacked-on-sog-camp-in-shopian-no-injuries
امام صاحب شوپیان میں ایس او جی کیمپ پر فائرنگ
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 10:46 PM IST

Updated : Sep 5, 2022, 10:53 PM IST

شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں عسکریت پسندوں نے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کیمپ پر فائرنگ کی لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر کی رات قریب ساڑھے نو بجے عسکریت پسندوں نے امام صاحب علاقے فورسز اہلکاروں کے ایک کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے کیمپ پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی تاہم گولیوں کے تبادلہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Attack on SOG Camp in Shopian

وہیں فورسز اہلکاروں نے امام صاحب کے اطراف کے علاقوں کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل باس کوچن گاوں جو امام صاحب اس ایس او جی کیمپ سے محض دو کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین آج شام کے وقت انکاؤنٹر شروع ہوا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے باس کوچن گاؤں کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی درمیان میں وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Shopian شوپیان میں سرچ آپریشن جاری، عسکریت پسند ممکنہ طور پر فرار

Last Updated : Sep 5, 2022, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.