ETV Bharat / state

شوپیان انکاؤنٹر: ایک فوجی جوان اور دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 9:03 PM IST

Updated : Mar 28, 2021, 7:29 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہفتے کی شام دیر گئے شروع ہونے والے انکاؤنٹر میں ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو فوجی اہلکار اس تصادم میں زخمی ہوئے ہیں۔

شوپیان انکاؤنٹر: ایک عسکریت پسند ہلاک
شوپیان انکاؤنٹر: ایک عسکریت پسند ہلاک

تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی نے ضلع شوپیان کے نجار محلہ ونگام میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران رہائشی مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔

انکاونٹر میں دو عسکریت پسند اور ایک فوجی جوان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت 34 آر آر کے پنکو کمار کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی فوجی اہلکار کی شناخت مندیپ سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'شوپیاں کے ونگام میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ انکاونٹر میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند کو مار گرایا گیا ہے۔'

Last Updated : Mar 28, 2021, 7:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.