ETV Bharat / state

شوپیان: ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی - علاج و معالجہ

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑنے کے لیے علاقے میں ٹیم روانہ کردی ہے۔

شوپیان: ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی
شوپیان: ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 11:08 AM IST

ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ریچھ نے رہائشی علاقے میں داخل ہوکر ایک شخص کو زخمی کردیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق امام صاحب علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ریچھ اچانک نمودار ہوا جس نے نظیر احمد شیخ نامی ایک شخص پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

مقامی باشندوں نے اسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز پہنچایا جہاں اس کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ شوپیان: غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم

محکمہ وائلڈ لائف نے فوری طور پر ایک ٹیم کو امام صاحب علاقہ روانہ کردیا۔ خبر تحریر کیے جانے تک محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ریچھ کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری تھی۔

مزیر پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخی: جمہوریت اور جمہوری حقوق کا گلا گھونٹا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.