ETV Bharat / state

شوپیاں: سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کیلر میں بنیادی سہولیات کا فقدان - ضلع ہسپتال کا درجہ

ضلع شوپیاں کے کیلر علاقے میں قائم سب ضلع اسپتال میں طبی و نیم طبی عملہ کی کمی کے علاوہ گندگی کی وجہ سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کیلر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 6:54 PM IST

جنوبی کشمیر میں شوپیاں ضلع کے کیلر علاقے میں قائم طبی مرکز کو اگرچہ کئی برس قبل سب ضلع ہسپتال کا درجہ دیا گیا لیکن یہاں طبی و نیم طبی عملہ کی مناسب تعداد میں تقرری اب تک نہیں کی گئی ہے۔ عملے کی کمی کی وجہ سے علاقے کی وسیع آبادی کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کیلر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال کیلر میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجے میں اکثر مریضوں کو سرینگر یا وادی کے دوسرے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق یہاں کچھ مشینیں فراہم کی گئی ہیں تاہم انہیں چلانے کیلئے کوئی ماہر موجود نہیں ہے، جس کے نتیجہ میں وہ مشینیں زنگ کھا کر بیکار ہو چکی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عملے کی قلت کے باعث مریضوں کے ساتھ ساتھ یہاں تعینات عملے کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ بغیر اجازت بیرون ملک دورہ کرنے پر ملازمین کو حکومت کا انتباہ

مقامی باشندوں نے کہا کہ اسپتال میں لوگوں کی کافی بھیڑ اور رش کے باوجود یہاں صرف 6 ڈاکٹر تعینات ہیں۔ اس کے علاہ اسپتال بیت الخلا گندگی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جنکی صاف صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

کیلر کی آبادی میں ان مسائل کی وجہ سے انتہائی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.