محکمہ موسمیات نے پہلے ہی میدانی اور بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا تھا جس کے عین مطابق آج اعلی الصبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
وادی کے مختلف علاقوں سے موصولہ اطلات کے مطابق بالائی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع شوپیان کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بھی وقفہ وقفہ سے برفباری کی اطلاع ہے۔ ضلع شوپیان کے پہاڑی علاقے جن میں ہیرپورہ، سیدو، بوہری ہالن،کیلر،چھوٹی پورہ شامل ہے میں قریب 9 انچ تازہ برف جمع ہوگئی ہے جبکہ برفباری کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز تک بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
اسی طرح تاریخی مغل روڈ کو برفباری کی وجہ سے آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مغل روڈ پر پیر کی گلی پر تازہ ڈیڑھ فیٹ برف جمع ہوگئی اور دبجن میں ایک فیٹ تازہ برف جمع ہوگئی ہے۔ ان علاقوں میں بھی ابھی برفباری جاری ہے۔ تاہم سرینگر۔جموں شاہراہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک آمد و رفت بحال ہے۔
وہیں سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت1 - 5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11- 7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔