ETV Bharat / state

شوپیاں کے چار نوجوانوں کو این آئی اے کا سمن

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں کو سمن جاری کیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 1, 2020, 11:04 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:40 AM IST

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں کو سمن جاری کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے شوپیاں کے خالد احمد ولد محمد اسحاق شاہ، عمران بٹ ولد محمد یعقوب احمد بٹ، نوید احمد بٹ ولد عبدالقیوم بٹ اور مشتاق احمد لون ولد عبدالاسلام لون کو سمن جاری کرتے ہوئے دہلی بلایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے مطابق یہ نوجوان گرفتار شدہ عسکریت پسند نوید بابو سے مبینہ طور پر رابطے میں تھے اور ایجنسی نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے دہلی آفس بلایا ہے۔

واضح رہے کہ نوید بابو کو جموں و کشمیر پولیس کے معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے ساتھ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سرینگر سے جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کی تحویل سے چند اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔

ان کی گرفتاری کے بعد اس کیس کو این آئی اے کو سونپ دیا گیا اور ایجنیسی اس کی جانچ کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.