ETV Bharat / state

شوپیان میں قومی لوک عدالت کا انعقاد - ضلع عدالت شوپیان

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں منعقدہ قومی لوک عدالت کے دوران 721 کیسز موقع پر ہی نمٹائے گئے۔

شوپیان میں قومی لوک عدالت کا انعقاد
شوپیان میں قومی لوک عدالت کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 8, 2020, 9:29 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:34 PM IST

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی شوپیان کی طرف سے ضلع کورٹ کمپلیکس شوپیان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سکندر اعظم کی صدارت میں ایک قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام نوعیت کے معاملات شنوائی کے لیے رکھے گئے تھے۔

شوپیان میں قومی لوک عدالت کا انعقاد

لوک عدالت کے دوران ضلع عدالت شوپیان میں دس بنچ قائم کئے گئے تھے۔ اس موقع پر وہاں موجود فریقین پر زور دیا کہ وہ عدالتوں کا رُخ کرنے کے بجائے آپسی افہام و تفہیم کے ذریعے اپنے معاملات کو سلجائیں۔

قومی لوک عدالت کے دوران افہام و تفہیم کے ذریعے اور آپسی رضا مندی کے ذریعے کئی کیس حل کئے گئے اور وافر مقدار میں رقم معاوضے کے طور پر منظور کی گئی۔

اس موقعہ پر ڈسٹرک اینڈ شیشنز جج شوپیان سکندر اعظم نے کہا کہ اس قومی لوک عدالت کا اہتمام ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کیا گیا جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معاملات کو موقع پر ہی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی کورٹ فیس ادا نہیں کرنا پڑتی ہے اور اگر کورٹ فیس ادا کی گئی ہے تو اس سے لوک عدالت میں معاملہ حل ہونے کے بعد قوانین کے مطابق ریفنڈ کیا جائے گا۔
ڈسٹرک اینڈ شیشنز جج نے کہا کہ لوک عدالت کا خاصت یہ ہے کہ معاملات کو تیزی سے حل کیا جاتا ہے اور اس میں قانونی پیچیدگیوں سے نہیں گزرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملات کے فریقین براہ راست اپنے وکیل کے ذریعے سے جج صاحب کے ساتھ استفسار کر سکتے ہیں جو معمول کی عدالتوں کے ذریعے ممکن نہیں ہوتا۔

قومی لوک عدالت کے لیے 10 بنچ تشکیل دئیے گئے تھے جنہوں نے 893 معاملات شنوائی کے لیے اٹھائے اور ان میں سے موقع پر ہی 721 معاملات نمٹائے گئے قومی لوک عدالت میں 50068 رقم وصول کی گئی جو سرکاری کھاتے میں جمع کی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرک اینڈ شیشنز جج شوپیان سکندر اعظم نے کہا کہ اس قومی لوک عدالت کا اہتمام ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کیا گیا

Intro:Body:

RegionalPosted at: Feb 8 2020 6:57PM

پاکستان کی پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

جموں، 08 فروری (یو این آئی) پاکستان نے جموں و کشمیر کےضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بلا کسی اشتعال کے فائرنگ کر کے ہفتے کے روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ دن میں تقریباً پونے چار بجے پاکستانی فوج نےضلع پونچھ کے دیگوارسیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر مورٹار سے گولی باری کی۔ ہندوستانی فوج بھی اس کا کرارا جواب دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں ہندوستانی فریق کو کسی طرح کے نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان نے پونچھ اورضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پرہندوستان کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولی باری کی تھی۔

یو این آئی،ایم اے۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.