شوپیان ضلع جنوبی کشمیر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں پر ابھی تک 60 کیسز مثبت آئے ہیں۔ضلع کا ہیر پور گاؤں ہاٹ سپاٹ بن گیا جہاں 45 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
متاثرہ افراد میں سے اب تک 7 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ان 7 صحتیاب افراد کو ضلع ہسپتال شوپیان سے ڈپٹی کمشنر شوپیان اور ہسپتال عملہ نے رخصت کرنے کے لیے ہسپتال کے احاطے میں جمع ہو کر انکے حوصلہ افزائی کی۔
کرونا متاثر افراد صحت یاب ہونے کی خبروں سے ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں نے ہسپتال کے عملہ خاص طور پر ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔