ڈاکڑ سمیع اللہ کا شمار کشمیر کے معروف سرجن میں ہوتا ہے۔ جنوبی ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سمیع نے حال ہی میں برطانیہ کے کنگز کالج ہسپتال کی نوکری کو خیر باد کہ کر سرینگر کے مضافاتی علاقے صنعت نگر میں اپنا ایک سُپر اسپیشلٹی ہسپتال جاری کیا ہے۔
یونیسیف کی جانب سے کشمیر کے لیے طبی مشیر مقرر کئے جانے پر ڈاکٹر سمیع اللہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یونیسیف کے لیے کام کرنا ان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔
ڈاکٹر سمیع اللہ نے اپنی ابتدائی تعلیم سرینگر کے برن ہال سرینگر سے حاصل کی ہے جبکہ انہوں نے ایم بی بی ایس کی تعلیم جموں میڈیکل کالج سے مکمل کرنے کے بعد ایم سی ایچ کی ڈگری حیدرآباد سے حاصل کی ہے۔
ڈاکڑ سمیع اللہ برطانیہ کے کنگ کالج ہسپتال میں دو سال اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہیں وادی کشمیر کے سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں کے کئی معروف نجی ہسپتالوں میں بھی موصوف نے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔