ETV Bharat / state

شوپیان تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک - جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک

جنوبی کشمیر کے شوپیان علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین ہوئی جھڑپ میں جیش محمد تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ایک اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہے۔

تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک،متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 13, 2019, 12:49 PM IST

ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حکام نے انٹرنیٹ کی رفتار کم کردی ہے تاکہ لوگ جھڑپ اور مظاہرین سے متعلق عکس بندی انٹرنیٹ کے ذریعے نہ پھیلاسکیں۔

تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک،متعلقہ تصویر
تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک،متعلقہ تصویر

یہ جھڑپ گیہند گاؤں میں ہوئی جو شوپیان قصبے سے 16 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک میوہ باغ کے اندر زیر زمین ہائیڈآؤٹ بنایا تھا جس کے بارے میں سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی۔

جوں ہی سیکیورٹی فورسز نے باغ کو گھیرے میں لیا تو فریقین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ کم از کم تین عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت شاہجہاں ساکن امشی پورہ، شوپیان اور ولایت احمد ساکن راولپورہ کے طور ہوئی ہے۔

تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک،متعلقہ ویڈیو

شاہجہاں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر تھا اور گزشتہ دو سال سے علاقے میں سرگرم تھا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق انکاؤنٹر کی جگہ پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں کم از کم ایک درجن مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے لوگوں کو جائے تصادم سے دور رکھنے کیلئے پیلٹ چلائے۔ زخمیوں میں سے عابد اور عارف نامی دو نوجوانوں کو علاج کیلئے سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔

شوپیان ضلع میں یکم جنوری سے اب تک عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین چھ تصادم ہوئے ہیں جن میں 14 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

Intro:شوپیان میں جھڑپیں

Body:دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال کے بیچ شوپیان میں جھڑپیں جاری ہے۔
ضلع شوپیان کے گہند علاقے میں انکاونٹر کے دوران دو عسکریت پسندوں مارے گئے جسکے بعد ضلع میں ہڑتالوں کے ساتھ ساتھ فورسز اور مضاہرین کے بیچ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.