ETV Bharat / state

شوپیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک - URDU NEWS

ذرائع نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت آصف لون ساکنہ ترک وانگام اور اویس فاروق ساکنہ چرسو اونتی پورہ کے طور کی ہے۔

شوپیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
شوپیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 12:17 PM IST

Updated : Dec 26, 2020, 1:26 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کنیگام علاقے میں گزشتہ روز سے جاری انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فوجی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا تھا جسے اندھیرا ہونے کے باعث آج صبح تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

شوپیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

دسمبر 25 کی سہ پہر چار بجکر 15 منٹ پر فورسز کو علاقے میں دوعسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد کنیگام شوپیاں کو سکیورٹی فورسز نے حصار میں لیا۔ جوں ہی فورسز کے اہلکار مخصوص مقام کی جانب پیش قدمی کرنے لگے، وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجہ میں دو عسکریت پسند ہلاک کئے گئے۔

ذرائع نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت آصف لون ساکنہ ترک وانگام اور اویس فاروق ساکنہ چرسو اونتی پورہ کے طور کی ہے۔

اس کارروائی میں فوج کی 44 آر آر، 178 سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر شامل ہے۔

ادھر ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 26, 2020, 1:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.