ETV Bharat / state

Three Wheel Scooter for Disabled Person : شوپیان میں معذور افراد میں ویل چئیر اور اسکوٹی تقسیم - شوپیان سوشل ویلفیئر محکمہ کا عالمی یوم معذور پر تقریب

شوپیان میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ District Social Welfare Department کی جانب سے 12 معذوروں کو اسکوٹی فراہم Three Wheel Scooter for Disabled Person کی گئی۔ اسکے علاہ دیگر افراد میں ویل چیئرز، سننے کے لیے کان کی مشینیں، انشورنس سرٹیفکیٹ اور دیگر چیزیں بھی تقسیم کی گئی۔

شوپیان میں معذور افراد میں ویل چئیر اور اسکوٹی تقسیم

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 5:10 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع Shopian کے پنجورہ علاقے میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر محکمہ District Social Welfare Department کی جانب سے عالمی یوم معذور کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان مشتاق احمد سمنانی، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفسر شوپیان رضوان اصغر اور تحصیل سوشل ویلفیئر آفسر شوپیان فرہانہ ٹاک نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس تقریب میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 12 معذوروں کو اسکوٹی فراہم کی گئی، اسکے علاہ دیگر افراد میں ویل چیئرز، سننے کے لیے کان کی مشینیں، انشورنس سرٹیفکیٹ اور دیگر چیزیں تقسیم کی گئی۔

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان مشتاق سمنانی، سوشل ویلفیئر آفسر شوپیان رضوان اصغر اور تحصیل سوشل ویلفیئر آفسر فرہانہ ٹاک نے ان معذوروں کو اسکوٹی کی چابی دی۔اسکورٹی حاصل کرنے والے جسمانی طور پر معذور افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا گیا۔ نوجوانوں نے بتایا کہ اب وہ آسانی سے بغیر کسی مدد کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جا سکتے ہیں۔ وہ اب اپنی پڑھائی کے لئے اسکولوں اور کالجوں کی جانب آسانی سے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: World Disability Day: عالمی یوم معذور پر حکومت سے نوکریوں میں ریزرویشن کا مطالبہ

اس موقع پر معذور افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کے حقوق کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سرکار کی جانب سے ان افراد کو دی جانے والی سہولیات اور اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔

شوپیان میں معذور افراد میں ویل چئیر اور اسکوٹی تقسیم
اے ڈی سی شوپیان نے بتایا کہ انتظامیہ لگاتار ان افراد کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے۔ وہیں فرہانہ ٹاک کا کہنا تھا آج بارہ افراد کو اسکوٹی دی گئی اور دیگر معذوروں کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.