ETV Bharat / state

شوپیان: انکاؤنٹر سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل - شوپیان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے شوپیان میں ہوئے عسکریت پسند مخالف آپریشن کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

شوپیان: انکاؤنٹر سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 10:13 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شوپیان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے باربگ امام صاحب انکاؤنٹر سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

شوپیان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، جو کنی گام امام صاحب انکاؤنٹر کے انکوائری افسر بھی ہیں، نے لوگوں سے کہا ہے کہ رواں سال کی 05 مئی کو کنی گام شوپیان میں ہوئے عسکریت پسند مخالف آپریشن کے متعلق اگر کوئی بھی شخص کسی بھی طرح کی معلومات فراہم کرنا چاہتا ہے تو وہ ان کے دفتر میں 10 جون 2021 سے پہلے پہلے معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 05 مئی 2021 کو جنوبی ضلع شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک عسکریت پسند نے خودسپردگی کی تھی۔

حکومت کے فیصلہ کے مطابق اب ہر کسی انکاؤنٹر/ عسکریت پسند مخالف آپریشن کی مجسٹریل انکوائری کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.