ETV Bharat / state

Encounter in Shopian شوپیان میں انکاؤنٹر، دو مقامی عسکریت ہلاک - شوپیاں کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے جس میں اب تک لشکر طیبہ کے دو مقامی عسکریت پسندوں کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

encounter Started in Shopian
encounter Started in Shopian
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 6:39 AM IST

Updated : Oct 10, 2023, 12:41 PM IST

Encounter in Shopian

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد عالشی پورہ امام صاحب شوپیاں علاقے کو پیر اور منگل کی درمیانی شب گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ لشکر طیبہ سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کوکرناگ انکاؤنٹر میں اعلیٰ پولیس افسر کے ملوث ہونے کی خبریں بے بنیاد، اے ڈی جی پی

کشمیر زون پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں انکائونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔انہوں نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت معرفت مقبول اور جازم فاروق عرف ابرار کے بطور کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کالعدم جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔ اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق ابرار نامی جنگجو سنجے شرما کی ٹارگیٹ ہلاکت میں ملوث تھا۔

اس دوران ایک رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے رک رک کے گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے ساتھ ہی فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے روشنی کا انتظام کرلیا ہے۔ جبکہ یہ خبر تحریر کرنے تک علاقے میں انکاؤنٹر جاری تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکرناگ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا تھا جس میں دو عسکریت پسند سمیت چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر میں عسکری کاروائیوں میں پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ فوج کے مطابق جموں و کشمیر میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہوچکے ہیں۔ پہلے کی طرح عسکریت پسندوں کے حملوں اور انکاونٹر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Last Updated : Oct 10, 2023, 12:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.