جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے چور کی گلی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہو گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران اچانک عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے مورچہ سبھالتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی ہے۔
فی الحال تصادم جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔