شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے مج مرگ زینہ پورہ علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ جس میں سے دو کی شناخت ہوچکی ہے۔ پولیس کے مطابق دو عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت شوپیان کے لطیف لون کے طور پر کی گئی ہے، جو ایک کشمیری پنڈت شری پرانا کرشنا بھٹ کے قتل میں ملوث تھا۔ جب کہ اننت ناگ کا عمر نذیر نیپال کے تل بہادر تھاپا کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس ان کے قبضہ سے ایک اے کے 47 رائفل اور 2 پستول برآمد کیے ہیں۔ encounter breaks out between militants andsecurity forces in shopian
یاد رہے کہ چھودری گنڈ شوپیاں میں 15 اکتوبر کو ایک کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ پر نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں چلا کر اسے ہلاک کردیا تھا۔ جس کے بعد شوپیاں پولیس نے اس کیس کی تحقیقات شروع کردی وہیں پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں پولیس نے بتایا تھا کہ کشمیری پنڈت پورن کرشن بٹ کی ہلاکت میں ملوث شخص کی شناخت لطیف لون کے طور پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : Shopian Encounter شوپیاں انکاؤنٹر میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب، تلاشی آپریشن ختم