جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کاپرین نام کے علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسیز کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔،جموں و کشمیر پولیس کے مطابق اس تصادم میں ممنوعہ تنظیم جیش محمد سے وابستہ کامران بھائی نام کا عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے، بتایاجارہا ہے کہ کامران ضلع کولگام اور شوپیان میں سرگرم تھا۔
کاپرن علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز اور پولیس اہلکار نے علی الصبح مذکورہ علاقہ کا محاصرہ کر کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران گھیرا تنگ ہونے پر ایک رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسیز پر فائرنگ کی، جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا ۔
جموں و کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں تصادم کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسیز موقعے پر موجود ہیں، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ Encounter in Shopian
مزید پڑھیں:Encounter in Kulgam کولگام انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک