ETV Bharat / state

Migration Of Kashmiri Pandit ضلع انتظامیہ شوپیاں نے پنڈت خاندانوں کی مائیگریشن خبر کی تردید کی - جعلی خبر کشمیری پنڈتوں کی ہجرت

شوپیاں کے انتظامیہ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی ائی نے اس خبر کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی ہلاکت کے بعد 10 کشمیری پنڈت خاندانوں نے کشمیر سے ہجرت کی ہے۔Distt Admin Shopian rebuts migration Of Kashmiri Pandit Families'

distt-admin-shopian-rebuts-10-kashmiri-pandit-families-leave-their-village-in-shopian-calls-it-fake-news-misinformation
ضلع انتظامیہ شوپیاں نے پنڈت خاندانوں کی مائیگریشن خبر کی تردید کی
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 8:17 PM IST

شوپیاں:ضلع انتظامیہ شوپیاں نے اس خبر کی تردید کی جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چھودری گنڈ علاقے سے 10 کشمیری پنڈت خاندانوں اپنا گاؤں چھوڑ کر جموں کی اور ہجرت کی۔Distt Admin Shopian rebuts migration Of Kashmiri Pandit Families

ضلع انتظامیہ شوپیاں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرما کی آمد اور فصلوں کی کٹائی کے بعد دس کشمیری پنڈت خاندان وادی کشمیر سے صوبہ جموں کے لیے روانہ ہوئے تاکہ وہ موسم سرما جموں میں گزار سکیں کیونکہ وادی کشمیر میں موسم سرما میں کافی زیادہ ٹھنڈ رہتی ہے۔PTI News On Migration Of Pandit from Shopian
ضلع انتظامیہ شوپیاں نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے خبر کی،جس کا عنوان "10 کشمیری پنڈت خاندان شوپیاں میں اپنا گاؤں چھوڑ کر چلے گئے"۔یہ خبر سراسر غلط ہے اور اس میں غلط معلومات دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے پریس نوٹ کے مطابق اس خبر کو کشمیر امیجز اور کشمیر آبزرور اخبارات کی طرف سے بھی شائع کیا گیا ہے اور اس میں جو دعوی کیا گیا وہ سراسر بے بنیاد اور جعلی ہے۔

مزید پڑھیں:kashmiri pandit shot Dead کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر علاقہ میں ماتم

ضلع انتظامیہ شوپیاں نے واضح کیا کہ چھودری گنڈ گاؤں میں کشمیری پنڈتوں کی رہائش گاہوں اور دیہاتوں میں مناسب اور مضبوط حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ موسم سرما کے آغاز اور فصل کی کٹائی کا وقت ختم ہونے کے بعد بہت سے پنڈت خاندان جموں کی طرف روانہ ہوتے ہیں تاکہ سردی کے ایام وہ جموں میں گزار سکیں۔

بتادیں کہ بتادیں کہ شوپیاں ضلع کے چودھری گنڈ گاؤن میں 15 اکتوبر کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ پر گولیاں برسا کر شدید زخمی کر دیا۔ کشمیری پنڈت کو فوری طور زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گیا۔ Militants fired upon Kashmiri Pandit

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.