ETV Bharat / state

باغبانی کے ڈائریکٹر کا شوپیان دورہ

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 11:10 AM IST

محکمہ باغبانی کشمیر کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے ضلع شوپیان کے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے فیلڈ پر مامور عملے کو سائنسی اور جدید طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔

باغبانی کے ڈائریکٹر کا شوپیان دورہ
باغبانی کے ڈائریکٹر کا شوپیان دورہ

ڈائریکٹر نے زرینہ پورہ اور ہری پورہ امام صاحب میں کسانوں کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ 'فصلوں کی کٹائی کے دوران سائنسی اور جدید طریقہ کار اپنانا انتہائی ضروری ہے اور اس سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کسانوں کو کافی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔'

انہوں نے اپنے عملہ کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے دوران جدید سائنسی طریقہ کار سے آگاہ کریں تا کہ مستقبل میں ان کی فصلیں متاثر نہ ہوں۔

باغبانی کے ڈائریکٹر کا شوپیان دورہ

ڈائریکٹر نے اس دوران ہری پور امام صاحب میں واقع فروٹ نرسری کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سیب اور دیگر پھلوں کی خریداری کے حوالے سے بھی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کاشتکاروں سے بھی بات چیت کر کے ان کے مسائل سنے اور تمام بنیادی مسائل کو جانچ پڑتال کے بعد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ڈائریکٹر نے اس دوران کاشتکاروں سے کہا کہ 'مرکزی حکومت ہاٹیکلچر شعبے کو بڑھاوا دینے کے لئے سنجیدہ ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.