امتیاز میموریل گورنمنٹ کالج شوپیان کے زیر اہتمام جنوبی کشمیر انٹر کالج کرکٹ چمپیئن شپ میں جی ڈی سی ترال کی ٹیم فاتح بن کر ابھری۔ فائنل میچ جی ڈی سی ترال اور جی ڈی سی اننت ناگ کے درمیان کھیلا گیا۔
جی ڈی سی اننت ناگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن جی ڈی سی ترال کے گیند بازوں نے غیر معمولی گیند بازی کی اور 51 رنز کے معمولی اسکور پر مخالفین کو ڈھیر کردیا۔
اس اننگ میں عبید نثار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جی ڈی سی ترال نے 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو پورا کرلیا۔ عبید نثار کو 3 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو پرنسپل جی ڈی سی شوپیان نے ٹرافی پیش کی۔
گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے پرنسپل میر فاروق اور دیگر عملے نے اپنی ٹیم کو نمایاں کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔