شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق شوپیان میں سی آر پی ایف جوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ ہلاک سی آر پی ایف جوان شرمال شوپیان میں تعینات تھا۔ سی آر پی ایف کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ 'ہلاک ہوئے جوان کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اسے ضلع اسپتال شوپیاں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کیا جہاں پر وہ دم تھوڑ بیٹھا۔ CRPF man dies of heart attack
ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت اسسٹنٹ کمانڈنٹ ونود اپدھے کے بطور ہوئی ہے۔ سی آر پی ایف اہلکار 190 بٹالین سے منسلک تھا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقہ میں گذشتہ ہفتے ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر مامور ایک، بی ایس ایف اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا، وہیں دوسرے ایک واقعہ میں لوور منڈا قاضی گنڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک سی آر پی ایف اہلکار کی موت ہو گئی۔ BSF trooper electrocuted to death
ہلاک شدہ، بی ایس ایف اہلکار کی شناخت ریاست مدھیہ پردیش کے رہنے والے عقیل احمد کے طور پر ہوئی ہے جب کہ سی آر پی ایف جوان کی شناخت، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سبہاش چندر ولد کمتا پرساد کے بطور ہوئی ہے، جو سی آر پی ایف کی 243 بٹالین سے تعلق رکھتے ہیں۔ CRPF man dies of heart attack in Qazigund
یہ بھی پڑھیں:
CRPF man dies of heart attack : اننت ناگ میں دو الگ حادثات میں دو سکیورٹی اہلکار فوت