ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا سے ایک اور موت

وادی کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 8 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ ان مریضوں کی عمر پچاس برس سے زیادہ تھی۔

کشمیر: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 8 اموات

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 9:28 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج کورونا وائرس سے متاثرہ 55 سالہ خاتون کی موت ہوئی ہے اور اس طرح سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 72 ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں جنوبی ضلع شوپیاں کے نیلدورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کی موت ہوئی ہے۔

سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ متوفی کو گزشتہ روز ہسپتال داخل میں کرایا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت ہوئی ہے۔

اس سے قبل دو مختلف اضلاع میں کورونا میں مبتلا دو عمر رسیدہ مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چوہدری نے بتایا کہ سرینگر کے نواب بازار سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ مریض کو 16 جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اگلے روز ان کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی نمونیا اور ہائپر ٹینشن کے علاوہ بھی کئی عارضوں میں مبتلا تھے۔

موصوف ڈاکٹر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا 65 سالہ مریض کی بھی یہاں موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کو بدھ کے روز ہسپتال لایا گیا تھا اور وہ سانس لینے میں شدید تکلیف کی شکایت سے دوچار تھے۔

بتا دیں کہ سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 17 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 12 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع کولگام میں آٹھ، شوپیاں میں سات، اننت ناگ میں چھ، کپوارہ میں پانچ، بڈگام میں تین، پلوامہ میں دو اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہو کر داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.